چترال پیس کپ فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہیڈکوارٹر ژغور نے انجگان لوٹ کوہ کوشکست دیکر فائنل جیت لی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان اسپورٹس اینڈ کلچرل چترال کی طرف سے منعقدہ پیس کپ  فٹبال ٹورنامنٹ میں ہیڈ کواٹر ژوغور کی ٹیم نے انجیگان لوٹ کوہ کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی جوکہ پیر کے روز پریڈ گراونڈ چترال ٹاون میں کھیلا گیا۔ مہتر چترال فاتح الملک علی ناصر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جس نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں کپ اور شیلڈ تقسیم کئے جبکہ انہوں نے جیتنےوالی ٹیم کے لئے 30ہزارروپے انعام کا بھی اعلان کیا۔ دس دنوں تک جاری رہنے والی اس ٹورنامنٹ میں تین درجن سے ذیادہ ٹیموں نے شرکت کی جبکہ فائنل میچ میں ایک اندازے کے مطابق 30ہزار تماشائی موجود تھے۔فائنل میچ شروع سے آخر تک سنسنی خیزرہا جس میں میچ شروع ہونے کے پہلے دس منٹوں کے اندر ہیڈ کواٹر ژوغور کے احتشام نے ایک شاندار فیلڈ گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جبکہ پہلے ہاف ہی کے آخری پانچ منٹوں کے اندرانجیگان ٹیم کے عزیز نے پینلٹی کک لینے اور اسے گول میں تبدیل کرکے مخالف کی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ہاف ٹائم کے بعد دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری رہا جبکہ انجیگان ٹیم نے تین سے ذیادہ یقینی گول اسکور کے مواقع ضائع کردئیے۔ دوسرے ہاف کے 15ویں منٹ میں ہیڈکواٹر کے ضیاء نے فٹ بال کومخالف کے گول پوسٹ کے پار کرنے میں کامیابی حاصل کی جوکہ فیصلہ کن ثابت ہوا۔ تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی نے کوئی تقریر نہیں کی جبکہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور معروف فٹ بالر حسین احمد نے کہاکہ چترال میں کھیلوں کی سرپرستی کے لئے ایک مضبوط شخصیت کی ضرورت ہے جوکہ کھیلوں سمیت مقامی ثقافت کو نہ تحفظ دے بلکہ اسے ترقی دینے میں کردار کا بھی حامل ہو۔ انہوں نے مہتر چترال سے التماس کی کہ وہ ہی اس چیلنج کوقبول کرے اور سپورٹس اور کلچر کی حوصلہ افزائی کرے۔اس موقع پر پی ٹی آئی لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فیصل صلاح الدین کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ٹی آئی تحصیل دروش کے صدر ارشاد مکرر نے فائنل میچ کھیلنے والے دونوں ٹیموں کے لئے 5/5ہزار روپے اور انتظامیہ کے لئَے15ہزار روپےکا اعلان کیا۔حال ہی میں پاکستان کلچرر اینڈ سپورٹس فیڈریشن کی طرف سے نیشنل ریفری کی اعزازی سرٹیفیکٹ اور ایوارڈ حاصل کرنے والے مایہ ناز ریفری تنویر احمد نے فاَنل میچ میں ریفری کے فرائض سرانجام دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔