اہلیان ارکاری کامحکمہ فشری لوئرچترال کے اے ڈی شکیل احمداوردیگرحکام کاارکاری کے نالوں میں ٹراوٹ مچھلیاں چھوڑنے پرشکریہ

چترال(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماوسماجی کارکن میردولہ جان ایڈوکیٹ نے اہلیان ارکاری کی طرف سے محکمہ فشری لوئرچترال کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرشکیل احمد،انسپکٹرمحمداختراوردیگرحکام کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ فشری چترال نے ٹراوٹ مچھلی کی افزائش کاایک منصوبہ تربیت دیاتھا،جس کے تحت ارکاری کے علاقے اکرم گول میں پانچ ہزار،اویرلشٹ ،مشترگول میں پانچ ہزار،یون گستان گول اورآنوگول میں پانچ ہزار ٹراوٹ مچھلیوں کوچھوڑاگیاہے ۔ٹراوٹ مچھلی کواپنی افزائش کے لئے بالکل صاف شفاف اورتازہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وادی اویرارکاری گاڑی میں پانچ گھنٹے کی مسافت پرپہنچاجاسکتاہے اوراویرسے اکرام پیدال چارگھنٹے کافاصلہ ہے جوسطح سمندرسے تقربیادس ہزارپانچ کی بلندی پرواقع ہے ۔اس طرح اویرسے آنوگول پیدل آٹھ گھنٹے کی سفر کرکے مقامی لوگوں نے مچھلیوں سے بھری ڈرام وہاں پہنچاکرندی میں ڈال دیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ انگریزوں نے یہ مچھلیون کی نسل برطاینہ سے چترال لائے تھے۔ابھی پہلی مرتبہ فرزندچترال اس محکمے کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعدچترال کے دوردرازعلاقوں میں فشری کی افزائش نسل کے لئے کوشش کررہے ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔