وزیراعلی محمود خان کی کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر کاظم خان اور اس کی کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے سالانہ انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر کاظم خان اور اس کی کابینہ کے دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے سی پی این اے کے نومنتخب جنرل سیکرٹری میاں عامر محمود، سنئیر نائب صدر ایاز خان جبکہ سی پی این ای خیبر پختونخوا کے نائب صدر منتخب ہونے پر طاہر فاروق اور دیگر تمام نو منتخب کابینہ اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نو سی پی این ای کے نو منتخب صدر اور اس کی کابینہ تنظیم کو مزید فعال اور موثر بنانے کے لئے اپنی قائدانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ وزیراعلی نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب کابینہ اراکین ملک بھر کے مدیروں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں گے اور اس حوالے سے کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔