اے کے ایچ ایس پی ( ایس ایم کے پراجیکٹ) کے زیر انتظام چترال کے دور افتادہ گاؤں پھستی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)گذشتہ روزچترال کے انتہائی دورافتادہ اورپسماندوادی پھستی میں آغاخان ہیلتھ چترال کے صحت مندخاندان (ایس ایم کے ) پراجیکٹ کے زیراہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکیاگیا۔ میڈیکل کیمپ پر مختلف شعبوں سے وابستہ ماہرین ڈاکٹرزکی موجودگی میں اہلیان علاقہ نےفری کنسلٹنسی سے استفادہ حاصل کیا۔

میڈیکل کیمپ میں خاتون ڈاکٹر شاہ زیبا جہان، ماہراطفال ڈاکٹر ضیااللہ خان دیوان اور جنرل فزیشن ڈاکٹر تاثیر نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ نرسنگ اسٹاف، ویکسینشن ٹیکنیشن اور فیملی پلاننگ کونسلربھی ٹیم کا حصہ تھے۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں کل 198 مریضوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں بچے، بوڑھے، خواتیں، حاملہ مائیں اور مرد حضرات شامل تھے۔خاتون فیملی کاؤنسلر نے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے خواتین کو اگاہ کیا، جبکہ ویکسینیشن ٹیکنیشن نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے۔ کلینک میں مریضوں کو مفت دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔
میڈیکل کیمپ میں حصہ لینے والے سینئر ڈاکٹر، ضیاءاللہ خان دیوان نے اس موقع پر کہا کہ بہت زیادہ اونچائی پر واقع ہونے کی وجہ سے لوگوں میں اینیمیا(خون کی کمی) کی شکایات پائے گئےہیں۔ عوام میں صحت کے بارے آگاہی بہت کم ہے، اس لئے ہائپر ٹینشن کا مرض عام ہے، اور ساتھ دمہ اور نمونیا کے مریض بھی دیکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹر شاہ زیبا جہاں کا خیال تھا کہ چونکہ یہاں بنیادی صحت تک کی سہولیات نہیں ہیں۔ زچگی کے دوران اگر کوئی پیچیدگی ہوئی تو مریض کو مرکز صحت تک پہنچانا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کو اپنی اور اپنے ہونے والے بچے کی صحت کے بارے میں آگاہی نہیں ہے، جس کی وجہ ماں اور بچے کی صحت پر سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

معززین علاقہ کی طرف سے میڈیکل کیمپ کے پوری ٹیم کوخراج تحسین پیش کیاگیااوراس اُمیدکااظہارکیاکہ یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا۔تاکہ یہاں کے مستحق افرادکاعلاج معالجہ گھرکی دہلیزپرہوسکے۔اُنہوں نےفری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اے کے ایچ ایس پی اور ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔