بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی کسی باعزت جگے پر ادئیگی نہ ہوئی تو زبردست احتجاج کرینگے۔۔قاری جمال عبد الناصر

چترال (چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام  چترال لوئر کے سینئر نائب امیر قاری جمال عبد الناصر مے ایک بیان میں کہا ہے کہ چترال میں بے نظیر انکم سپورٹ  پروگرام  کے رقوم لوگوں خاص کر خواتین کو باعزت ادائیگی کی بندوبست کی جائے۔ با پردہ خواتین کو در بدر پھرانا اس ادارے کی کار کردگی پر بد نما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال بازر پل کے پاس کئ گھنٹوں نیٹ ورک کی کمزوری کے نام پر معزز خواتین کو زہنی کوفت سے دوچار کرنا انسانیت سوز واقعات ہیں جن کی ہم بھر پور مزمت کرتے ہیں اگر کل تک یہ سلسلہ بند نہ ہوا اور نیٹ ورک اور ٹیبلٹ کی درستگی اورخواتین کو کسی باعزت جگے پر رقوم کی ادئیگی نہ ہوئی تو ہم زبردست احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ پر بیٹھ کر دھرنہ دئینگے جس کی تمام ترزمہ داری بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈائریکٹر پر عائد ہوگی جنہیں چترال اسلامی روایات اور ثقافت کا علم نہیں صرف اپنے دفتر میں بیٹھ کر خواتین حضرات کو سڑکوں پر درپدر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ک پیر  کے  روز خواتین کو کئ گھنٹوں تک سر بازار  اذیت  دی گئی ڈی سی چترال اور ڈی پی او چترال اس غیر زمہ دارنہ اور قابل مزمت کر دار کا فوری نوٹس لیکر زمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بینک کی طرف سے ملنے والی ٹیبلٹس کی کار کردگی بہتر بنائی جائے اور معزز خواتیین کی عزت و احترام کو یقینی بنائی جائے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔