لویر چترال پولیس کی گزشتہ رات سینکڑوں گاڑیوں کو لواری کے مقام پر انتہائی شدیدبرفباری میں مدد فراہم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس  ) لویر چترال پولیس نے گزشتہ رات ضلع سے باہر جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کو لواری کے مقام پر انتہائی طوفانی بارش اور برفباری میں مدد فراہم کرکے انہیں ممکنہ طور پر گزشتہ سال کی مری جیسی صورتحال سے بچالیا۔ ڈی پی او لویر چترال ناصر محمود کی ہدایت پر ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم نے پولیس کی بھاری تعداد کے ساتھ لواری ٹنل اور میرکھنی کے درمیان سخت برفباری سے متاثر گاڑیوں کودروش کی طرف منتقلی میں مدد فراہم کرتے رہے۔ متعدد متاثرہ مسافروں نے فون پر مقامی میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ان مسافروں کو سفر دوبارہ شروع کرنے کھانے پینے اور دوسرے سہولیات کے حصول میں بھی مدد کی۔ انہوں نے پولیس کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس جوان اپنے جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے لواری میں پھنسے ہوئے گاڑیوں کو دھکا دے کر محفوظ مقامات کی طرف نکلنے میں مدد دیتے رہے۔ دریں اثناء اپر اور لویر چترال کے اضلاع کی تمام وادیوں میں گزشتہ 36گھنٹوں سے مسلسل بارش اور برفباری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور مستوج، یارخون، لاسپور، اویر، کریم اباد، لوٹ کوہ ، شیشی کوہ اور سوسوم میں ڈیڑھ سے دو فٹ برف پڑی ہے اور تریچ، بروغل، کھوت سمیت کئی وادیوں میں موٹر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔برف باری کی وجہ سے چترال کے دونوں اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔