سٹی پولیس چترال کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں۔دو منشیات فروش چرس اور آئس سمیت گرفتار

چترال(چترال ایکسپریس )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان , ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کے ہدایت پر لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔چترال سٹی پولیس مختلف مقامات میں دومنشیات فروشوں منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

پہلے کارروائی میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی  بلبل حسن کی سربراہی میں پی اےایس آئی دیدار علی شاہ اور ٹیم نے بدوران گشت ملزم طارق عزیز ولد وزیر خان سکنہ سین نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی ناکام کوشش کی جس کو پکڑ کر جامع تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1020 گرام چرس اور 61 گرام آئس برامد

اسی طرح ایک اور کامیاب کاروائی مین ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی  بلبل حسن کی سربراہی میں پی اے ایس ائی اضفر عالم اور ٹیم نے بدوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش عبیداللہ ولد حبیب اللہ سکنہ مستجاپندہ کو سٹی بازار میں مشکوک حالت میں پاکر جامع تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے  1150 گرام چرس اور 110 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کوگرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔