تجاریونین چترال لوئر کی ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال۔
چترال (چترال ایکسپریس) تجار یونین لوئر چترال کی طرف سے چترال بھر میں کامیاب شٹرڈاون ہڑتال ہوئی ہے ۔ چترال لوئر میں دروش بازار، چترال ٹاون میں اتالیق بازار ، شاہی بازار ، نیو بازار بائی پاس روڈ ، پی آئی اے چوک بازار کڑوپ رشت بازار ، پولوگراونڈ ،جغور بازار اور دنین بازار میں تمام دکانیں بند رہی۔
شٹر ڈاون میں چترال بازار کی ہوٹل مالکان بھی شریک رہے اور ہوٹل بند رکھے جس کی وجہ سے کالاش فیسٹول دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح رل گئے ۔ ناشتہ اور کھانے کے حصول میں سیاحوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تجار یونین کے شٹر ڈاون سے مقامی لوگ لاتعلق رہے ، کاروبار سے منسلک افراد کا کہنا ہے کہ تاجر یونین نے کروڑوں کا کاروبار بند کیا لیکن عوام سو رہی ہے ۔ جبکہ انہیں تجار یونین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے ۔
کالاش فیسٹول کے موقع پر شٹر ڈاون سے سیاحت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز خصوصا سیاحت کو نقصان پہنچا ہے ۔ کالاش کیلنڈر فیسٹول چلم جوشٹ کے موقع پر شٹر ڈاون ہڑتال کی سیاحت سے وابستہ افراد نے شدید مذمت کی ہے اور اسے چترال کے سیاحت سے وابستہ کاروباری لوگوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔