قومی خبریں
یومِ آزادی پاکستان — اہلِ وطن کو دلی مبارکباد اور ترقی کے عزم کا اعادہ
78 ویں یوم آزادی سب کو مبارک ہو
14 اگست، یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر پوری قوم جوش و خروش اور ملی جذبے کے ساتھ جشن منا رہی ہے۔ ملک بھر میں پرچم کشائی، ملی نغمے، تقاریب اور آتش بازی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے اہلِ وطن کو آزادی کی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے متحد ہو کر کام کرتے رہیں گے۔
