تازہ ترین

اے سی ہیڈ کوارٹر چترال محمد افتاب منیر اور اے اے سی ریونیو محمد ضیاءکامختلف کاروباری مراکز کا دورہ

دورےکا مقصد مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا۔

چترال (چترال ایکسپریس)​ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر محمد افتاب منیر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشر ریونیو محمد ضیاء نے مختلف کاروباری مراکز کاالگ الگ معائنہ کیا۔ اس دورےکا مقصد مارکیٹ میں سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا۔

​معائنے کے دوران زائد قیمتیں وصول کرنے اور نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ کئی دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
​انہوں نے خصوصی طور پر پولٹری شاپس کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران یہ یقینی بنایا گیا کہ مرغی کا گوشت سرکاری نرخنامے کے مطابق وزن کے حساب سے فروخت کیا جارہا۔ انہوں نے دکانداروں کو واضح طور پر ہدایت دی کہ وہ مقررہ نرخ پر ہی وزن کے حساب سے چکن کی فروخت یقینی بنائیں۔تا کہ صارفین کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ اگر کوئی بھی دکاندار زائد قیمت طلب کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو دی جائے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جا سکے۔
عوام کوشکایات کیلۓ ضلعی انتظامیہ کے ہیلپ لائن نمبر 0943412519 پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock