ڈی سی کی خصوصی ہدایات پر مون سون سیزن کے دوران ریسکیو 1122 لوئر چترال کے اہلکار ہائی الرٹ۔
چترال(چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی خصوصی ہدایات پر مون سون سیزن کے دوران ریسکیو 1122 لوئر چترال کے اہلکار ہائی الرٹ ہیں۔
ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے تعاون سے ریسکیو 1122 لوئر چترال نے ارکاری گلاف ایریا،مدکلشٹ گلاف ایریا اور گولین
گلاف ایریا میں کوئیک ریسپانس ٹیمیز تعینات کر دی ہیں۔
واٹر ریسکیو کیمپس دن رات فعال رہتے ہوئے عوام کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔
گولین، ارکاری،مدکلشٹ ،ایون اور سنگور لوئر چترال حساس مقامات پر خصوصیTWRP کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
ان کیمپس میں تربیت یافتہ واٹر ریسکیورز، لائف جیکٹس اور جدید ریسکیو آلات کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ڈوبنے کے واقعات،گلیشئرز یا بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والے اچانک سیلابی صورتحال میں فوری ریسپانس و امدادی کارروائیاں عمل میں لائی جاسکے۔
مزید برآں، ریسکیو اور AKAH کی ٹیمیں حساس مقامات پر مسلسل گلیشئیرز پھٹنے سے متعلق اگاہی مہم ،پٹرولنگ اور عوام کو حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی فراہم کر رہی ہیں۔
تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے
