تازہ ترین

دفترجماعت اسلامی چترال لوئر میں پبلک ایڈکمیٹی کااجلاس ،عوامی مسائل کے حل کیلئے7 ستمبر کو گرینڈ کنونشن کااعلان

چترال(چترال ایکسپریس)دفتر جماعت اسلامی چترال لوئر میں پبلک ایڈ کمیٹی کا  ،عوامی مسائل کے حل کیلئے7 ستمبر کو گرینڈ کنونشن کا اعلان

جماعت اسلامی چترال لوئر کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت امیر ضلع جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے کی۔ اجلاس میں پبلک ایڈ کمیٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور چترال کے طول و عرض میں قائم عوامی کمیٹیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7 ستمبر کو چترال میں ایک عظیم الشان گرینڈ کنونشن کا انعقاد ہوگا، جس میں ویلج کونسل کی سطح پر قائم عوامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کو خصوصی تربیت دی جائے گی تاکہ وہ عوامی خدمت کے کام کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھا سکیں۔

مزید یہ بھی طے پایا کہ چترال کے مختلف شعبہ جات اور محکموں کے لیے مقرر کردہ فوکل پرسنز اپنے فرائض فعال انداز میں سرانجام دیں گے تاکہ عوامی شکایات اور مسائل کے حل میں بروقت اقدامات ممکن ہو سکیں۔

امیر جماعت اسلامی لوئر چترال نے اس اجلاس میں واضح کیا کہ جماعت کا دفتر عوامی مسائل کے حل میں مرکزی کردار ادا کرتا آرہا ہے اور آئندہ بھی کریگا۔ اسی مقصد کے تحت عوامی سیل قائم کیا گیا ہے جہاں کوئی بھی شہری اپنی شکایات بلا جھجک جمع کرا سکتا ہے، خواہ وہ کسی ظلم یا حق تلفی سے متعلق ہوں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock