
تین روزہ کلاش فیسٹول اوچال بمبوریت میں تمام تررعنائیوں کے ساتھ ہفتہ کی صبح اختتام پذیر
چترال ( نمائندہ آئین)وادی کالاش کے مرکزی مقام بمبوریت میں کالاش قبیلے کامذہبی تہوار اوچال تین روز جاری رہنے کے بعدتمام تررعنائیوں کے ساتھ ہفتہ کی صبح اختتام پذیرہوا۔یہ تہواروادی میں گندم کی فصل کی کٹائی اور گرمائی چراگاہوں میں
کی منصوعات کی شکرگزاری کے لئے مختص ہیں ۔فیسٹیول کے اختتامی روز رومبورمیں صبح تاسہ پہرناچ گانے کے ذریعے اجتماعی طورپرخوشی اظہارکرنے کےبعدشام ہوتے ہی وادی کالاش بمبوریت کے تین مقامات انژ ،برون اورکراکڑ کے گاؤں میں ناچ گانے کے پروگرام شروع ہوکراگلی صبح تک جاری رہے ۔اس موقع پرکالاشی خواتین اورمردوں نے اجتماعی ناچ گانے کامظاہرہ کیا۔جوکہ اُن کے ثقافت کاحصہ ہے۔موقع پرموجود ملکی ،غیرملکی اورمقامی سیاحوں کی بڑی تعدادکالاشی ڈانس سے لطف اندوز ہوئے۔
ٹریفک کی روانی کوبرقراررکھنے کے لئے چترال شہرسے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کئے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنرلوئرچترال راوہاشم عظیم اورانتظامیہ کے دیگرافسران بھی بمبوریت میں موجودتھے۔
