
امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین کا ارندو کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ سیاسی قائدین کے اجلاس میں شرکت ۔
چترال (چترال ایکسپریس)امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے ارندو کے عوام کی طرف سے علاقے کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ سیاسی قائدین کے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے
اس موقع پر کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ارندو کے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں۔ جن میں صحت، تعلیم اور روڈ کے مسائل زیادہ قابل توجہ ہیں۔ اس علاقے میں اسکول اور ہسپتال کی بلڈنگیں تو موجود ہیں، مگر عوام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اسٹاف موجود نہیں۔ اسی طرح میرکھنی ارندو روڈ کی مسئلہ بھی عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو آمد و رفت کے سخت ترین مشکلات درپیش ہیں۔
جماعت اسلامی ارندو کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور وقتا فوقتاً ان مسائل سے متعلق آواز بھی بلند کرتی آئی ہے اور آگے بھی ارندو کے عوام کی آواز بن کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ان شاء اللہ اس معاملے میں جماعت اسلامی چترال آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرکے ارندو کے مسائل کی طرف حکومتی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرے گی۔
