
زندگی کی اُمید۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔محمد اقبال شاکر
اُمید زندگی سے متعلق ایک رویہ ہے اُمید ایک ذہینی رویہ ہے یہ زندگی گزارنے اور سوچنے کا ایک طریقہ ہے ۔امید صرف دولت اور چیزوں کے حوالے سے ہی نہیں بلکہ ہر کام کو امید کے حوالے سے کیا جاتا ہے غربت اور افلاس بھی ایک ذہینی رویہ ہے جو لوگ غربت اور افلاس کی زندگی بسر کرتے ہیں یہ ان کی سوچ کی عکاسی ہی ہے
پر امید ہونے کا مطلب ہے بھر پور زندگی بسر کرنا ۔اُمید سے ہی صحت،محبت،ہم آہنگی اور اچھے تعلقات بنتے ہیں بلکہ تمام مادی چیزیں بھی اُمید سے ہی حاصل کی جاتی ہیں پُرامید ہو کر ہی ہم زندگی کے بہترین تجربات سےگزرتے ہیں اس لٸے ہمیں ہر چیز کا آعاز پر اُمید سوچ سے کرنا چاہٸے۔
اگر آپ اپنے اور دوسروں کے بارے میں اچھے خیالات رکھتے ہوں گے تو پھر آپ اس کے فوائد بھی اپنی زندگی میں حاصل کر لیں گے آپ کے کے بچپن ہی سے آپ کی زندگی کا خاکہ مرتب ہو جاتا ہےکہ مستقبل میں بھی آپ کی زندگی کیسی ہوگی اور آپ کے ساتھ کیا کچھ ہوگا یہ سب کچھ آپ کی ذات میں داخل ہو جاتا ہے اور پھر آٸندہ کی زندگی یہی چلاتا ہے۔
جب آپ مکمل طور پر اپنے خیالات،احساسات،الفاظ اور اعمال کی ذمہ داری قبول کریں گے تو تب ہی آپ پر اُمید ہو سکتے ہیں۔یہ آپ کی زندگی کو کنٹرول کرنے کا بنیادی نقطہ آعاز ہے جو لوگ آپ کے متعلق پیشگوئی وغیرہ کریں اس پر دھیان نہ دیں ۔
آپ کو زندگی کے ہر رُخ سے مکمل طور پر پر اُمید ہونا چاہٸے تب آپ کے اندر روشنی ہونے لگی گی آپ تخلیقی،جذباتی،سماجی اور معاشی طور پر آگے بڑھتے چلے جاٸیں گے آپ کی خواہش کے مطابق سب کچھ فطری طور پر ہوگا آپ کی اُمید کامیابی ،شہرت اور وقار کو آپ کے لیے ضروری بنادےگی آپ اپنی ضرورت کے مطابق ہر چیز حاصل کر سکیں گے۔جب آپ پیدا ہوۓ تھے تو قدرت نے آپ کو تمام صلاحیتیں اور تمام ضروری آلات کے ساتھ مزین کیا تھا تاکہ آپ بھر پور زندگی گزار سکیں۔آپ تو پیدا ہی جیتنے کیلےکٸے گٸے تھے آپ کو شاندار ٹیلنٹ اور خوبصورت صلاحیتیں دی گٸی تھیں تاکہ آپ اس دنیا میں کچھ شاندار کارنامے سر انجام دے سکیں۔فطرت نہیں چاہتی تھی کہ آپ ناکام زندگی گزاریں۔
غربت و افلاس ایک بیماری ہے دراصل یہ ایک ذہنی بیماری ہےغربت معاشرےکا کینسر ہے اگر لوگ اس بات کو محسوس کرلیں کہ غربت ایک ذہنی رویہ ہے تو وہ خود کو تبدیل کر لیں گے۔غربت انسانیت کو تباہ کر دیتی ہے غربت کی وجہ سے جیلیں بھری پڑی ہیں غربت ایک گندگی ہے یہ تذلیل کا باعث ہے غربت سے مسائل ،ذہنی پریشانیوں اور بیماریوں کو جنم دیتی ہے انسانوں میں نوے فیصد بیماریاں غُربت کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔
کچھ لوگوں نے خواب دیکھا تھا کہ وہ چاند پر سیر کریں گے۔جن لوگوں نے یہ بات سنی انہوں نے کہا تھا کہ یہ ناممکن ہے ۔تو ان لوگوں نے کہا تھا کہ ہمیں ایسے لوگوں سے بات نہیں کرنی چاہیۓ جو ناممکن کہ کر ہمیں پیچھے دھکیل دیں انہوں نے صرف سات سال کے بعد یہ ثابت کر دیا تھا کہ یہ ناممکن نہیں ہے انہوں نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کردیا اور دن رات محنت کر کے اپنے تخیل کو بڑھاٸیں اور اس سے آپ کا دل بھی روشن ہوگا آپ کی پریشانیاں بھی ختم ہوں گی اور آپ کا آٸیڈیا بھی قابل عمل ہوگا ۔۔۔تو اُٹھیے بھر پور زندگی کی امید تلاش کرنے میں ہاں کوٸی کام بھی جلدی میں نہ کریں پہلے اچھی طرح سوچیں اس کے بعد کام شروع کریں آپ کا کام بہت سلیقہ مندی سے انجام کن رخ اختیار کرے گا جس میں اپنی صحت مند پر اُمید زندگی بسر کر سکتے ہیں۔۔

