نوجوانوں میں انٹرنیٹ کا استعمال اور اس کے فوائد اور نقصانات

تحریر : واجد علی

آج دنیا میں نوے فیصد افراد با قاعدہ انٹر نیٹ استعمال کرتے ہیں انٹرنیٹ سے اشناس ہیں اس ٹیکنا لوجی کو روز بروز جدید بنایا جا رہا ہے لیکن اس کا استعمال اکثر غلط طریقے سے کیا جا رہا ہے عام طورپر انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال معاشرے میں منفی رویوں اور غٖیر سماجی سرگرمیوں کا باعث بن رہا ہے انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال سے نوجوان طبقہ معاشرتی اور سماجی تعلقات کے فقدان کا شکار ہو رہا ہے پہلے لوگ ایک رابطے کے ایک دوسرے کے ساتھ ملتے تھے اور ایک دوسرے کے پاس ٹھرتے تھے لیکن یہ سرگرمیاں ختم ہو چکی ہیں جس سے سماجی تعلقا ت بری طرح متاثر ہوئے ہیں لوگ ہر معلومات کو انٹرنیٹ کے ذریعے لیتے ہیں اس وجہ سے کتابوں کے مطالعہ کا رجحان ختم ہوتا دکھائی دیتا ہے بعض اوقات لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے غیر اخلاقی اور غیر قانونی فعل سرانجام دیتے ہیں کرپشن اور دہشت گردی کے بڑے بڑے کا م سرانجام دیتے ہیں زیادہ دیر تک کمپیوٹر اور انٹرنیٹ میں کام کرنے سے آنکھیں کمزور بھی ہوتے ہیں محفلوں کی رونقیں انٹرنیٹ کی وجہ سے تباہ ہو کر رہ گئی ہیں لوگوں میں میل جول کا رجحان بھی ختم ہوتا جارہا ہے انٹرنیٹ کے ذریعے شرپسند عناصر مذہبی اختلافات کے ذریعے انتشار پھیلاتے ہیں سیاسی بیان بازی بھی کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے معاشرے میں بد نظمی پھیلتی ہے انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال نوجوانوں میں ڈپریشن کا باعث بن جاتا ہے انٹرنیٹ کا غیر اخلاقی استعمال روز بروز بڑھتا جارہا ہے اس لئے اس کے مضر اثرات پر توجہ دینی چاہیے اور اس کا استعمال کرنے والوں کو اس کے نقصانات سے بھی آگاہ کرنا چاہیے نوجوان نسل بچے اکثر مغربی انداز کی فلموں کے اثر سے والدین کی نافرمانی پر اترتے ہیں اس لئے بچوں کو خاص طورپر انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچانا چاہیے آج کے اس جدید دور میں انٹرنیٹ کا اثر اتنا وسیع ہو چکا ہے کہ کوئی تصویر بھی نہیں کر سکتا ہے انٹرنیٹ انسان کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے انٹرنیٹ کی افادیت کے پیش نظر آج دنیا کے ہر ممالک ہر چھوٹے بڑے شہروں میں نوجوان انٹرنیٹ کا استعمال کر رہے ہیں انٹرنیٹ کا استعمال نہ صرف نوجوانوں بلکہ ہر عمر کے افراد کے لئے کافی اہمیت کا حامل بن چکا ہے آج کل جدید تکنیکی اور ترقی یافتہ دورمیں انٹرنیٹ کا استعمال کا فی اہمیت اختیار کر چکا ہے دفاتر ہو یا گھر سکول کالج ہر جگہ انٹرنیٹ کے استعمال کے بغیر کوئی بھی کا م انجام نہیں دیا جاتا ہے انٹرنیٹ کے ذریعے طلباء معلومات کو دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں انٹرنیٹ کے استعمال سے آج کے دنیا بہت زیادہ بزنس بھی کر رہی ہے آج کل لوگ انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن شاپنگ کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں انٹرنیٹ کی وجہ سے دنیا آج گلوبل ویلج بن گئی ہے جہاں آپ اپنی رائے دنیا کے دوسرے ملکوں میں موجود لو گوں تک پہنچاتے ہیں۔ انٹرنیٹ آج کے دور اور آنے والے دور کی ایک بہت اہم ایجاد ہے طالب علموں کو چاہیے کہ وہ ا س سہو لت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں اور اس کا استعمال مثبت طریقے سے کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔