
اپر چترال: بقایا افغان مہاجرین کے انخلاء کے لیے 30 تاریخ کی ڈیڈ لائن مقرر
چترال (چترال ایکسپریس) ضلع اپر چترال میں مقیم بقایا افغان مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات تیز کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) معظم
خان بنگش کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر عدنان حیدر ملوکی، پلاننگ آفیسر شمشیر علی خان، ایس ایچ او تھانہ بونی اور افغان مہاجرین انخلاء کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ضلع میں اب تک واپس جانے والے افغان مہاجرین اور بقایا مہاجرین کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع میں اب بہت کم تعداد میں افغان مہاجرین باقی رہ گئے ہیں جن کا انخلاء ابھی ہونا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) معظم خان بنگش نے ہدایت جاری کی کہ بقایا مہاجرین کا انخلاء 30 تاریخ (پیر) تک ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ ضلع میں کوئی بھی غیر قانونی مہاجر باقی نہ رہے۔
انہوں نے محکمہ پولیس اور ریونیو اہلکاروں کو ہدایت دی کہ فوری عملی اقدامات شروع کیے جائیں اور مقررہ تاریخ تک مہاجرین کی باقاعدہ روانگی یقینی بنائی جائے۔ مزید برآں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ انخلاء کے عمل کی مکمل تفصیلات اور تصاویر افغان مہاجرین انخلاء کمیٹی کے سامنے پیش کی


