تازہ ترین

لوئر چترال میں بارش اور برفباری، ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ

چترال (چترال ایکسپریس)ضلع لوئر چترال میں جاری بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی ہدایات پر ریسکیو 1122، لیویز فورس، پولیس اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ رکھا گیا ہے، جبکہ کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)، ٹی ایم اے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی مشینری بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سٹینڈ بائی پر موجود ہے، جبکہ تمام اہم شاہراہیں اس وقت ٹریفک کے لیے بحال ہیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جاسکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO