تازہ ترین

لوئر چترال میں ای۔اسٹامپ پیپرز کے اجرا کا آغاز، وائٹ پیپر پر جدید نظام متعارف

چترال (چترال ایکسپریس)حکومتِ خیبر پختونخوا اور بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے ضلع لوئر چترال میں عوامی سہولت، شفافیت کے فروغ اور جعل سازی کی روک تھام کے لیے ای۔اسٹیمپنگ سسٹم کے تحت ای۔وینڈر ماڈیول کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اسٹامپ وینڈرز کی تربیت مکمل ہونے کے بعد آج بروز پیر 30 مارچ 2026 سے ضلع لوئر چترال میں ای۔اسٹامپ پیپرز کا اجرا شروع کر دیا گیا ہے، جس سے روایتی اسٹامپ پیپرز کے نظام کی جگہ جدید اور محفوظ ڈیجیٹل طریقہ کار رائج ہوگا۔

نئے نظام کے تحت ای۔اسٹامپ پیپرز سفید کاغذ (وائٹ پیپر) پر جاری کیے جائیں گے، جن میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہوں گے۔ ان پیپرز پر کیو آر کوڈ (QR Code) اور ریئل ٹائم آن لائن ویریفیکیشن کی سہولت دستیاب ہوگی، جس کے ذریعے کسی بھی دستاویز کی صداقت فوری طور پر جانچی جا سکے گی۔

حکام کے مطابق مجاز ای۔وینڈرز 150 روپے سے لے کر 500 روپے تک کی مالیت کے ای۔اسٹامپ پیپرز جاری کریں گے، جبکہ اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی PSID پر مبنی الیکٹرانک نظام کے ذریعے کی جائے گی، جو مکمل شفافیت اور ٹریس ایبلٹی کو یقینی بناتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای۔وینڈر ماڈیول کے ذریعے جاری کردہ یہ ای۔اسٹامپ پیپرز تمام رجسٹریشن، قانونی کارروائیوں اور شہادتی مقاصد کے لیے مکمل طور پر قابلِ قبول اور قانونی حیثیت کے حامل ہوں گے۔

عوامی حلقوں نے اس جدید نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے جعل سازی کے خاتمے اور سرکاری امور میں شفافیت کو فروغ ملے گا

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO