تازہ ترین

دروش: پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس، تنظیمی فعالیت تیز کرنے کا فیصلہ

چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف دروش کا ایک اہم اجلاس تحصیل صدر قاضی عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف تنظیمی اور عوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے ارندو کے آئی ڈی پیز کو صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں تحصیل دروش کے تمام ویسیز میں پارٹی تنظیم سازی پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ جلد از جلد تمام ویسیز کی کابینہ مکمل کی جائے تاکہ پارٹی کو نچلی سطح تک فعال بنایا جا سکے۔

مزید برآں، عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری موومنٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رہائی فورس کے لیے ورکرز کی رجسٹریشن کے سلسلے میں جلد از جلد کیمپ منعقد کیے جائیں گے اور رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر پارٹی کو مزید مضبوط اور منظم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO