تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں لیپ ٹاپ تقسیم تقریب ملتوی

چترال(چترال  ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم فیز فور کے تحت منعقد ہونے والی لیپ ٹاپ تقسیم تقریب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پرووسٹ آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقریب 31 مارچ 2026 بروز منگل کو یونیورسٹی آف چترال میں منعقد ہونا تھی، تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے تاحکمِ ثانی مؤخر کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ منتخب طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات اور نئی تاریخ کے اعلان کے لیے یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ سے رابطے میں رہیں۔

یاد رہے کہ وزیرِاعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ملک بھر کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل سیکھنے کے عمل کو فروغ دیا جا سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO