تازہ ترین

اپر چترال: جنالی کوچ کے مقام پر المناک حادثہ، دو خواتین جاں بحق، پانچ زخمی

اپر چترال (چترال ایکسپریس) اپر چترال کے علاقے جنالی کوچ نزد زیارت ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بروم کاغ کوشٹ سے بونی آنے والی ایک ویلس جیپ (نمبر B-1090)، جسے ناصر عرف بشیر ولد عبدالحالق چلارہا تھا، جنالی کوچ کے مقام پر اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی میں مجموعی طور پر سات افراد سوار تھے۔

حادثے کے نتیجے میں زوجہ مقصود احمد (عمر تقریباً 35/36 سال) اور زوجہ ناصر عرف بشیر (عمر تقریباً 32/33 سال) موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو کیٹگری ڈی ہسپتال بونی منتقل کیا۔

ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد بعض زخمیوں کو فارغ کر دیا گیا، جبکہ ڈرائیور ناصر عرف بشیر اور کمسن بچی انم دختر زبار خان کو مزید علاج کے لیے لوئر چترال ریفر کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی۔

حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہو گئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO