تازہ ترین

ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر کی کوششیں رنگ لے آئیں: 1000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی قرارداد منظور

چترال (چترال ایکسپریس) رکن صوبائی اسمبلی فاتح الملک علی ناصر کی جانب سے پیش کی گئی اہم ترین قرارداد خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ مراسلہ محکمہ توانائی (Energy and Power Department) کو ارسال کر دیا ہے جس کے بعد اس منصوبے کو رواں سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
​قرارداد کے مطابق صوبے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1000 میگاواٹ کا ہائبرڈ قابلِ تجدید توانائی پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کی خاص بات چترال، دیر اور کوہستان سمیت دیگر اضلاع میں 600 میگاواٹ ہائیڈرو پاور، جنوبی اضلاع میں 350 میگاواٹ سولر پاور اور چترال کے بالائی و وسطی علاقوں میں 50 میگاواٹ ونڈ پاور (ہوا سے بجلی) کے منصوبے شامل ہیں۔
​ایم پی اے فاتح الملک علی ناصر نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خاص طور پر چترال کے لیے نہایت سودمند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بحران کے پیش نظر، اپنے قدرتی وسائل سے سستی بجلی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر عملدرآمد شروع کرے گی تاکہ صوبہ توانائی میں خود کفیل ہو سکے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock