تازہ ترین

چترال: محکمہ جنگلات ڈویژن چترال میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب

چترال (چترال ایکسپریس) محکمہ جنگلات ڈویژن چترال کے زیر اہتمام آج ایک باوقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں “ریٹائرمنٹ تقریب” منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او)  آصف علی شاہ نے کی، جبکہ سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسرز (SDFOs) سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او آصف علی شاہ نے ریٹائر ہونے والے افسران کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ارشاد ، ذوالفقار  اور وقار نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری، محنت اور لگن سے ادا کیں اور محکمہ جنگلات میں ایک روشن مثال قائم کی۔ ان کی خدمات نہ صرف ادارے بلکہ علاقے کے لیے بھی گراں قدر ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مخلص، فرض شناس اور محنتی افسران کسی بھی ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی ہے۔ انہوں نے ریٹائر ہونے والے افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، سکون اور کامیابی کی دعا کی۔

تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے افسران میں تحائف تقسیم کیے گئے، جبکہ شرکاء نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO