مضامین

ہماری نرسز، ہمارا فخر..بااختیار نرسنگ ہی محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔..تحریر: ناصر علی شاہ 

سب سے پہلے پاکستان سمیت پوری دنیا کے نرسنگ کمیونٹی کو نرسوں کا عالمی دن مبارک۔ یہ دن محض ایک تقریب نہیں، بلکہ ہمیں قربانی، بے لوث خدمت اور مریضوں کے ساتھ خلوص سے پیش آنے کے اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو ہم نے انسانیت کی خدمت کے لیے اٹھائے ہیں

اس سال کا عالمی تھیم

Our Nurses, Our Heroes: Empower Nurses, Save Lives

 اس تھیم پر غور کریں تو یہ واضح پیغام ملتا ہے کہ جب تک نرسز کو حقیقی معنوں میں بااختیار نہیں کیا جائے گا، ہم زندگیاں بچانے کے مشن میں پیچھے رہ جائیں گے۔ “زندگیاں بچانے” سے مراد صرف ایمرجنسی وارڈ نہیں، بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے جہاں نرسز بیماریوں کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرتی ہیں۔

پاکستان نرسنگ اینڈ میڈ وائفیری کونسل نرسز کی ریگولیٹری باڈی ہے، جس کی ذمہ داری نرسنگ ایجوکیشن، ہسپتالوں میں نرسز کے حقوق کا تحفظ اور آئین سازی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا کونسل یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہی ہے؟ جواب افسوسناک حد تک “نہیں” میں ہے۔

**یونیفارم کی تبدیلی اور عالمی معیار**

گزشتہ دو سالوں میں نرسنگ کونسل کے الیکٹیڈ ممبران نے یونیفارم کو عالمی معیار کے مطابق تبدیل کئے تھے یہ صرف کپڑوں کی تبدیلی نہیں تھی بلکہ یہ عالمی سطح پر نرسنگ کے وقار اور مماثلت کی علامت تھی۔ مگر حیرت ہے کہ نرسز کو بین الاقوامی پروٹوکولز اور کوالٹی ایجوکیشن دینے کے بجائے، دوبارہ پرانے سفید یونیفارم کو لاگو کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے

افسوس تو اس بات کا ہے کہ یہ فیصلے وہ لوگ کر رہے ہیں

جنہیں ہسپتال کی عملی ڈیوٹی کی مشکلات کا اندازہ نہیں۔

 جو نرسز کے زمینی مسائل سے ناواقف ہیں۔

 جو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

آج گلی محلوں میں نرسنگ کالجز کی بھرمار ہے۔ پولٹری فارمز کی جگہ کالجز کھولے جا رہے ہیں، مگر وہاں تعلیمی معیار کو چیک کرنے والا کوئی نہیں۔ انسپکشن ٹیمیں وزٹ تو کرتی ہیں، مگر اکثر میرٹ کے بجائے “دیگر ترجیحات” کی بنیاد پر اجازت نامے تھما دیے جاتے ہیں۔

آخر میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کونسل کا اصل کام کیا ہے؟ نرسنگ کے پیشے کو تجارت بنانا یا نرسز کو حقیقی معنوں میں **Empower** کرنا؟ جب تک ہم نظام کی ان خامیوں کو دور نہیں کریں گے، ہم عالمی معیار کے صحت کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO