یو این ڈی پی کے کنڑی ڈائریکٹر کا دورہ چترال/گولین میں کمیونٹی رسپانس سیل کا افتتاح کیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی (یو این ڈی پی) کے سربراہ مسٹر مارک اندرے نے گذشتہ روز چترال کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق یو این ڈی پی کے سربراہ نے پاکستان گلاف پراجیکٹ کے زیر اہتمام گولین ویلی میں کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسپانس سیل کا افتتاح کیا۔ انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چترال حافظ سعد قیصرانی ، اسسٹنٹ کمشنر مستوج منہاس الدین اور گلاف پراجیکٹ کے پروگرام منیجر خلیل احمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مارک اندرے نے کہا کہ اس دور افتادہ اور پسماندہ علاقے میں اپنے نوعیت کے پہلے سیل کے افتتاح پر انہیں دلی مسرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا موسمی تبدیلی سے پیش آنے والے حالات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گلاف پراجیکٹ کی طرف سے محکمہ موسمیات کو فراہم کئے جانے والے آلات متعلقہ شعبے کے استحکام میں مددگار ثابت ہونگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔