لہسن کھانے کا چینی طریقہ جانئے،صحت کے لئے فوائد ایسے کہ آپ آزمائے بغیر نہ رہ سکیں گے

چینی ماہرین کا طریقہ علاج دنیا بھر میں مشہور ہے اور لوگ اس سے بہت فائدہ بھی اٹھاتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینیوں نے لہسن کھانے کا ایسا طریقہ ایجاد کیا ہے جو کہ بہت ہی مفید ہے اور اسے جاننے کے بعد آپ اسے آزمائے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔ چینی عام طور ہر لہسن کی چھوٹی توڑیاں کھاتے ہیں اور ہر صبح اٹھ کر لہسن کو منہ میں رکھ لیتے ہیں ،وہ اسے چبانے کی بجائے منہ میں پگھلنے دیتے ہیں۔یہ تمام مشق تقریباً30منٹ لیتی ہے اور اس دوران لہسن منہ میں ایک کینڈی کی طرح گھُل جاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن کھانے کا یہ طریقہ انتہائی فائدہ مند ہے،جب لہسن منہ میں گھلتا ہے تو وہ تھوک میں شامل ہونے لگتا ہے اور یہ تھوک جب معدے میں جاتا ہے تو فوراًخون کا حصہ بننے لگتا ہے یعنی نہ صرف یہ معدے پر بوجھ نہیں بنتا بلکہ خون میں بھی جلد شامل ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ جب ہم لہسن منہ میں رکھتے ہیں اور اس کے گھلنے کا انتظار کرتے ہیں تو منہ میں موجود جراثیم اور بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں اور اگر دانتوں میں درد رہتی ہے تو وہ بھی اس سے ٹھیک ہوجائے گی۔اس کے علاوہ لہسن کا اس طرح استعمال خون کو صاف کرے گا،بھوک بڑھائے گا،سانس کی بیماریوں سے نجات دے گا،خون کی کمی کو دور کرے گا،جلد کو صاف اور چمکدار بنائے گااور مدافعتی نظام کو مضبوط کرے گا۔ جن لوگوں نے یہ طریقہ آزمایا انہیں گردوں کی پتھری،کھانسی اور جگر کے مسائل سے افاقہ ہو۔اگر آپ کو لگے کہ لہسن کی توڑی بڑی ہے تو آپ چھوٹی توڑی سے آغازکرسکتے ہیں۔اگر لہسن مکمل طورپر منہ میں نہ گھلے تو اسے آدھ گھنٹے بعد تھوکا جاسکتا ہے۔منہ سے ناگوار بدبو آنے لگے تو اچھی طرح دانتوں میں برش کریں اور اگر بو پھر بھی نہ جائے تو تھوڑی سی کافی یا دھنیہ چبا لیں۔دودھ کے چھوٹے چھوٹے گھونٹ بھی آپ کے منہ سے بدبو ختم کردیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔