دراسن کے آٹھ گھرانوں کیلئے سولر واٹر پمپ کا افتتاح،پانی جاری ہوتے دیکھ کر گاؤں کے مکینوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی

موڑکہو(نمائندہ چترال ایکسپریس)قاضی سیف الدین ممبر تحصیل کونسل کی طرف سے جاری کردہ چار لاکھ روپے کے فنڈ کے بعد سمیع اللہ ٹھیکہ دار کے ہاتھوں دراسن کے آٹھ گھرانوں کیلئے سولر واٹر پمپ سسٹم مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ کام شروع کردیا۔اس موقع پر تحصیل ناظم مولانا محمد یوسف نے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر قاضی سیف الدین،شہزادہ اقبال الملک،منیجر حامدالجلال،مولانا کرم الہی،ٰ پرنسپل سنیع الحق،سمیع اللہ ٹھیکہ دار سمیت گاؤں کے معتبرات نے شرکت کی۔اس موقع پر سولر سسٹم واٹر پمپ سے پانی جاری ہوتے دیکھ کر گاؤں کے مکینوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔آخر میں شہزادہ اقبال اورمنیجر حامد الجلال نے مہمانوں کو شکریہ ادا کیا اور پروقار تقریب احتتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔