تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں پہلی بار ای پبلک کھلی کچہری کا انعقاد، عوامی شرکت کو سراہا گیا

چترال (چترال ایکسپریس) یونیورسٹی آف چترال نے صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق پہلی بار ای پبلک کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس کا مقصد عوام اور جامعہ کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دینا تھا۔ یہ اقدام وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی اور صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن مینا خان کی پالیسیوں کی روشنی میں اٹھایا گیا۔

تقریب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حذیر اللہ کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں یونیورسٹی کے اہم عہدیداران بشمول ایڈیشنل رجسٹرار، پرووسٹ، پروجیکٹ ڈائریکٹر (PSDP)، ایڈیشنل ڈائریکٹر اکیڈمکس، ایڈیشنل ڈائریکٹر QEC، کنٹرولر امتحانات اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے شرکت کی۔

وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ای پبلک کھلی کچہری کا بنیادی مقصد کمیونٹی کو یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز، داخلہ پالیسی، انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ عوام کو براہ راست سوالات کرنے اور اپنی آراء پیش کرنے کا موقع مل سکے۔

کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے داخلوں، تعلیمی معیار، انفراسٹرکچر، امتحانی نظام، کانووکیشن، ہاسٹل سہولیات اور کمپیوٹر مہارتوں سمیت مختلف امور پر سوالات اٹھائے، جن کے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم نے تسلی بخش جوابات دیے۔

وائس چانسلر نے کمیونٹی کی فعال شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی محدود وسائل کے باوجود معیاری تعلیم، بہتر تدریسی ماحول، انفراسٹرکچر کی بہتری اور تحقیقی کلچر کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ جامعہ کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

آخر میں وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف چترال تمام معاملات میں میرٹ کو یقینی بنائے گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری امور پر غیر ضروری اثرانداز ہونے سے گریز کریں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO