تازہ ترین

لوئرچترال پولو گراؤنڈ کو پانی کی فراہمی کا مسئلہ مستقل طور پر حل

چترال (چترال ایکسپریس) چترال پولو گراؤنڈ میں پانی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ بالآخر مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے۔

ٹی ایم او چترال حیدر ایوب خان کے مطابق ماضی میں پولو میچز اور پریکٹس کے دوران گراؤنڈ میں گرد و غبار کو کم کرنے کے لیے فائر بریگیڈ اور دیگر ٹینکروں کے ذریعے پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا تھا، تاہم تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث یہ طریقہ کار مہنگا اور غیر مؤثر ہو چکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مسئلے کے پائیدار حل کے لیے ایم پی اے چترال لوئر مہتر فاتح الملک علی ناصر کے فنڈ سے پولو گراؤنڈ تک باقاعدہ پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی گئی ہے، جس پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ چترال کے دونوں پولو گراؤنڈز میں علیحدہ علیحدہ واٹر لائنیں بچھائی جائیں گی، جن کے ذریعے ضرورت پڑنے پر گراؤنڈز میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جا سکے گا۔

اس اقدام سے نہ صرف کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ شائقین پولو بھی گرد و غبار سے محفوظ رہیں گے۔

پولو کھلاڑیوں اور عوامی حلقوں نے اس اہم اقدام پر ایم پی اے مہتر فاتح الملک علی ناصر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے چترال میں کھیلوں کے فروغ میں مزید بہتری آئے گی، جبکہ ٹی ایم او حیدر ایوب خان کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO