تازہ ترین

ڈی پی او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد، بہترین کارکردگی پر انعامات و اسناد تقسیم

 چترال(چترال  ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس اہلکاروں کے مسائل کے فوری حل اور ان کی داد رسی کے لیے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔

اردلی روم کے دوران پولیس لائن اور ضلع کے مختلف تھانوں میں تعینات اہلکاروں نے اپنے مسائل ڈی پی او لوئر چترال کے سامنے پیش کیے۔ ڈی پی او رفعت اللہ خان نے تمام مسائل نہایت توجہ اور ہمدردی کے ساتھ سنے اور قابلِ حل و جائز مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO