تازہ ترین

چیلم جوشی فیسٹیول: انتظامات کا جائزہ اجلاس، سیکیورٹی و سہولیات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راؤ ہاشم عظیم کی زیرِ صدارت کیلاش قبیلے کے مذہبی تہوار “چیلم جوشی” کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، کے وی ڈی اے اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران فیسٹیول کی تیاریوں، سیکیورٹی انتظامات، سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ٹریفک اور پارکنگ پلان، سڑکوں کی حالت، پرائس مانیٹرنگ ڈیسک اور ٹورسٹ فیسلیٹیشن سینٹرز کے قیام سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیلم جوشی فیسٹیول کے پُرامن اور کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کیلاش کمیونٹی کی مذہبی و ثقافتی روایات کا مکمل احترام کیا جائے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مربوط حکمت عملی کے تحت نہ صرف فیسٹیول کو کامیاب بنایا جائے گا بلکہ اس موقع پر علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO