تازہ ترین

ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان کا پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ، مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ اور ہدایت نامہ

​چترال (چترال ایکسپریس):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر چترال محمد خالد خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عزیز الدین اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

​دورے کے دوران ڈی پی او لوئر چترال نے پولیس سہولت مرکز میں قائم مختلف اہم شعبہ جات، بشمول:

​TIO آفس

​لائسنس برانچ

​فارنرز رجسٹریشن آفس (FRO)

​پی اے ایل (PAL) آفس

​سوسائیڈ پروینٹیو یونٹ اینڈ جینڈر رسپانس سنٹر

​ٹریفک ڈرائیونگ سکول آفس

​ٹریفک برانچ آفس

​پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

​کا معائنہ کیا اور عوام الناس کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

​ڈی پی او محمد خالد خان نے پولیس سہولت مرکز میں جاری امور اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ عملے اور افسران کو سخت ہدایت جاری کی کہ شہریوں کو پولیس خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے اور تمام سائلین کے امور شفافیت، میرٹ اور مکمل پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیے جائیں۔

​انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے کہا:

​”پولیس سہولت مرکز آنے والے تمام شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط اور پائیدار ہو سکے۔”

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔