تازہ ترین

شفیق احمد قتل کیس میں ملزم کو سزائے موت، بہترین تفتیش پر پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات

چترال (چترال ایکسپریس) لوئر چترال پولیس کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانونی پیروی کے نتیجے میں شفیق احمد قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت سنائے جانے پر ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی ایس پی سکیورٹی قربان پناہ اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر ظاہر خان کو خصوصی تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔

پولیس کے مطابق 12 نومبر 2024ء کی شب ایژ گرم چشمہ کے رہائشی نوجوان شفیق احمد ولد گلزار خان کو اقبال حیات ولد اسلام الدین نے قتل کیا تھا۔ اس سنگین مقدمے کی تفتیش اس وقت کے ایس ایچ او تھانہ لٹکوہ، موجودہ ڈی ایس پی سکیورٹی قربان پناہ اور تفتیشی افسر سب انسپکٹر ظاہر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور باریک بینی سے مکمل کی۔

پولیس ٹیم کی جامع تفتیش، ٹھوس شواہد کی فراہمی اور مؤثر قانونی پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے 26 اکتوبر 2026ء کو ملزم اقبال حیات کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی۔

اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال محمد خالد خان نے افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیاری اور شواہد پر مبنی تفتیش انصاف کی فراہمی میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ پولیس فورس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور جوانوں کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ان کے حوصلے بلند ہوتے ہیں بلکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بھی بہتری آتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فرض شناس اور قابل افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO