تازہ ترین

چترال میں جشن آزادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ خصوصاً بچوں میں اس مرتبہ بہت زیادہ جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں جشن آزادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ خصوصاً بچوں میں اس مرتبہ بہت زیادہ جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے ۔ سبز ہلالی پرچم لہراتے ملی نغمے گاتے جشن آزادی کا استقبال کیا جا رہاہے ۔ تو کہیں بچے بچیاں پیارے ملک پاکستان سے دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے خود کو جھنڈے کے رنگ میں رنگین کر دیا ہے ۔ رشتے میں چترال سے تعلق رکھنی والی نوشہرہ کی ننھی پیاری بچی عائزہ شاہ اس کی زندہ مثال ہیں ۔ اسی طرح چترال کے بچوں کی خوشی و شادمانی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔ جو اپنے وطن کی محبت میں ایسے سرشار ہیں ۔ کہ جشن آزادی سے پہلے ہی انہوں نے جشن منا نے کا آغاز کیا ہے ۔ اسی طرح بچے مختلف ٹولیوں میں جھنڈیاں لہراتے توتلی زبان میں ملی نغمے گنگناتے بازاروں اور گلی کو چوں میں دیکھے جا سکتے ہیں ۔ دوسری طرف سرکاری سطح پر بھی جشن آزادی منانے کے سلسلے میں گذشتہ کی نسبت زیادہ جو ش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے ۔ اکثر سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات کے انتظامات کو آخری شکل دی گئی ہے ۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی جشن آزادی کیلئے بازاروں کو سجانے اور جھنڈے لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ جشن آزادی کے حوالے سے ایک پُر وقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت میں بھی منعقد کیا جا رہا ہے ۔ جس میں مسلم اور کالاش قبیلے کے عمائدین شرکت کریں گے ۔ جبکہ سکول کے مسلم اور کالاش طلبا و طالبات قیام پاکستان کیلئے اپنے اسلاف کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کریں گے ۔ یہ تقریب پاکستان آرمی ،مقامی معاون ادارہ اے وی ڈی پی اور سکول انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے منعقد کیا جائے گا ۔ اور یہ اپنی نوعیت کی منفرد تقریب ہوگی ۔ جس میں بڑی تعداد میں اقلیتی برادری شرکت کرے گی ۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال مظہرعلی شاہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال شہر کے معروف د رسگاہ گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول میں جشن آزادی کی بہت بڑی تقریب منعقد کی جائے گی ۔ جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ اس تقریب میں ضلع کے نمایندگان کے علاوہ باہر سے مہمانان کی شرکت متوقع ہے ۔ درین اثنا آزادی کی خوشی میں پہلی مرتبہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ اور 14اگست کے دن پولو ، فٹبال ، رسہ کشی ، ٹیبل ٹینس ،بیڈمنٹن وغیرہ کے فائنل میچز کھیلے جائیں گے ۔ جوکہ 8اگست سے شروع ہو چکے ہیں ۔جبکہ اسی روز اختتامی پروگرام کلچرل شو کا ہو گا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock