تازہ ترین

آغا خان ہیلتھ سروس چترال کی طرف سے ایم این سی ایچ پروگرام کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ماں اور بچے کا مسئلہ بین الاقوامی سرحد کے دونوں طرف ایک جیسا اہم ہے اور اس مسئلے کے حل کیلئے سرحد کے دونوں طرف رہنے والی آبادی کے اندر آگاہی ،تربیت اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔زچگی کے اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار آغا خان ہیلتھ سروس میں ریسرچ اور ڈونر فنڈڈ پروگرام کی اسسٹنٹ منیجر قدرت النساہ نے یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار کا اہتمام سرحد پار ایم این سی ایچ پروگرام کے حوالے سے کیا گیا تھا۔جس میں محکمہ صحت کے حکام اور کمیونٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کی صدارت ڈاکٹر نور لاسلام نے کہ جبکہ ڈپٹی کمشنراسامہ احمد وڑائچ اور ڈسٹرکٹ انجارچ ای پی آئی ڈاکٹر ارشاد احمد مہمانان خصوصی تھے۔سیمینار میں ڈاکٹر شریف اللہ خان،عجب نساہ،ناہیدہ پروین ،ڈاکٹر نور لاسلام،ڈاکٹر ارشاد احمد خان،ڈاکٹر صلاح الدین اور ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے خطاب کیا۔مقررین نے چترال سے ملنے والی افغان سرحدکو انتہائی حساس سرحد قرار دیا اور سرحد کے دونوں طرف ماں اور بچے کی صحت پر مشترک پروگرام چلانے کے لئے حکومت فرانس کے دفتر خارجہ کی فنڈنگ اور آغا خان ہیلتھ سروس کے شراکتی پروگرام کو سراہا۔مقررین نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی ،تربیت اور سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بازار کے اندر اشیائے خوراک میں ملاوٹ کو روکنے اور ماؤں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے صاف خوراک کی دستیابی کوبھی لازمی قرار دیا۔کراس بارڈر ایم این سی ایچ پروگرام(Cross border MNCH) کے تحت چترال اور افغانستان کی مشترک سرحدی دیہات میں محکمہ صحت کے200پروفیشنلز اور کمیونٹی کے300ہیلتھ ورکروں کو تربیت دی گئی۔پروگرام کے تحت 4544بچوں کی سکریننگ کی گئی ۔پروگرام سے کمیونٹی کے16553افراد نے براہ راست فائدہ اُٹھایا۔پروگرام کے تحت ویکسی پوائنٹ اور ہیلتھ یونٹ قائم کیے گئے۔اور29تربیت یافتہ کمیونٹی مڈوایوز کی خدمات حاصل کی گئیں۔اپنی اختتامی تقریر میں ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ نے چترال میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک خصوصاً آغا خان ہیلتھ،آغا خان ایجوکیشن کے کام کے معیار کو سراہا،انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عوامی تعاون اور اشتراک سے آغا خان فاؤنڈیشن کے منصوبے اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہینگے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock