تازہ ترین

​لوئر چترال میں 78 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔

چترال (چترال ایکسپریس)​14 اگست 2025 کو لوئر چترال میں 78 واں یوم آزادی نہایت جوش و خروش اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے گڈ گورننس پبلک ایجنڈا کے تحت جشن آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب ڈی سی آفس میں صبح 8 بجے منعقد ہوئی۔
​تقریب میں ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے پرچم کشائی کی اور چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
​تقریب میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور چترال لیویز کے افسران، لائن ڈپارٹمنٹس کے حکام، نے شرکت کی۔
​ڈپٹی کمشنر نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر واک کا انعقاد بھی کیا گیا اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
بعد ازان ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے 14 اگست یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر خصوصی بچوں کے ساتھ یوم آزادی کا جشن منایا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
​ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو آزادی کی مبارک باد دی اور ان کے ساتھ مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور انہیں بتایا کہ یہ دن ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ایک آزاد وطن کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔
​ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپیشل بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال اور حوصلہ افزائی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ادارے کے عملے کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ ضلع انتظامیہ ان بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی.

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO