تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے تعلیم کا اہم اجلاس

 چترال(چترال  ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے تعلیم کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں، درپیش مسائل اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔

محکمہ تعلیم کے حکام نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی کارکردگی، جاری اقدامات اور اہم چیلنجز کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ اجلاس میں سکولوں میں بنیادی سہولیات، تدریسی معیار اور انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم عظیم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے اپنی کارکردگی مزید موثر بنائیں اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock