تازہ ترین

وادی رومبور میں یومِ آزادی کی شاندار تقریبات، وطن سے محبت کے رنگ ہر سو بکھر گئے

چترال (فتح اللہ) وادی رومبور کا گورنمنٹ ہائی سکول  حب الوطنی کے رنگوں میں نہا گیا، جب یومِ آزادی کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ یہ تقریب گیپ تنظیم کے زیرِ اہتمام اور پی پی ایف کی مالی معاونت سے منعقد ہوئی، جس میں سکول کی مرمت اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا گیا۔ منصوبے کے تحت سکول کے فرش اور فٹ پاتھ کی مرمت، عمارت کا رنگ و روغن ، پانی کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی بحالی کی گئی، جو علم و ہنر کے چراغ روشن کرنے والوں کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے۔

اس یادگار موقع پر سکول کے طلبہ و طالبات نے دلوں کو گرما دینے والی تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے، جن میں وطن کی محبت اور قربانیوں کی کہانیاں گونجتی رہیں۔ کالاش بچیوں نے سبز و سفید رنگوں سے مزین روایتی لباس زیبِ تن کیا اور ٹوپیوں پر جھنڈے کے رنگ جیسے” پر ” سجا کر حاضرین کے دل جیت لیے۔ ان معصوم چہروں پر وطن کے لیے محبت کی چمک، فضا میں لہراتے پرچم کی طرح جگمگاتی رہی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی کیپٹن عمیر (پاک آرمی) تھے، جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے وی ڈی اے اکرام حسین، ایس ڈی ای او تاج محمد خان، پرنسپل مصطفی کمال، گیپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بابر خان اور چیئرمین سلطان شامل تھے۔ مقررین نے پاکستان کی اہمیت اور یومِ آزادی کے تاریخی پس منظر پر پرجوش خطابات کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لاکھوں شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے، اور آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کی قدر ہر حال میں کرنی چاہیے۔

تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں وطنِ عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اللہ کے حضور گڑگڑاتے ہاتھ اٹھائے گئے۔ وادی رومبور کی فضا دیر تک پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock