تازہ ترین

محمد نایاب کو ڈپٹی کمشنر ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا

چترال(چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی کی نگرانی میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے شخصیات کو ڈپٹی کمشنرایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں ضلع چترال کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین، سماجی شخصیات اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔

معروف آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز کے ماہر محمد نایاب کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارت کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔ محمد نایاب نے چترال میں ڈیجیٹل سلوشنز، آئی ٹی اسکلز کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے، جس کو ضلعی سطح پر سراہا گیا۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد نایاب نے کہا کہ یہ اعزاز دراصل چترال کے اُن تمام نوجوانوں کے نام ہے جو ڈیجیٹل میدان میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار کر علاقے کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے اور نوجوانوں کو اس میں مہارت حاصل کرنی چاہیے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا سکیں۔

تقریب میں دیگر شعبوں کے نمایاں شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا، جنہوں نے اپنے اپنے میدان میں بہترین خدمات انجام دیں۔ محمد نایاب نے تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مل کر چترال کے روشن اور ترقی یافتہ مستقبل کی ضمانت ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO