تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال میں یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریب

چترال (چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال میں یوم آزادی (14 اگست) اور معرکہ حق انتہائی جوش و خروش اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ دن کی تقریبات کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ کی طرف سے پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، جس کے بعد یونیورسٹی کے مرکزی لان میں شجرکاری کی گئی۔
مرکزی ہال میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر تھے۔ یہ پروگرام یوتھ ایمپاورمنٹ کلب اور چترال سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد معرکہ حق پر ایک مختصر دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ طلباء نے تقاریر کیں اور حب الوطنی کے نغمے پیش کئے۔
اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے یوم آزادی کی اہمیت پر زور دیا اور آپریشن بینان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں یعنی اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کریں۔ وائس چانسلر نے طلباء کو نصیحت کیاکہ وہ ملک کی بہتری کے لیے سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔

بعد ازاں یونیورسٹی آف چترال سے چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر تک ایک جیپ ریلی نکالی گئی۔ چترال سکاؤٹس ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے قوم کے ہیروز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ اس کے بعد انہوں نے چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور یوم آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO