
گلگت بلتستان میں “نوجوان، ماحولیاتی تبدیلی اور گلگت بلتستان کا مستقبل”کے موضوع پر اہم آگاہی سیشن
گلگت بلتستان(چترال ایکسپریس )NextGen Success Platform (NSP) کے زیرِ اہتمام”نوجوان، ماحولیاتی تبدیلی اور گلگت بلتستان کا مستقبل“کے موضوع پرایک اہم آگاہی سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرنا اور انہیں ماحولیاتی تحفظ کے لیے متحرک بنانا تھا۔

مہمان خصوصی راجہ عابد علی ڈائریکٹوریٹ آف سینٹرل قراقرم نیشنل پارک (CKNP)نے ماحول کے تحفظ، ایگرو ٹورزم اور نوجوانوں کی شمولیت پر زور دیا۔
محترمہ مشال زہرا سائنٹیفک آفیسر، ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) نے پالیسی پر عملدرآمد، ماحولیات کی تعلیم اور کمیونٹی سطح پر اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر محمد قاسم فیکلٹی ممبر، ڈیپارٹمنٹ آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز، UOBS ا نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا سائنسی تجزیہ پیش کیا اور طلباء کو تحقیق میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
عمران ندیم شگری سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی
نے نوجوانوں کو متحرک کردار ادا کرنے اور اجتماعی کوششوں پر زور دیا۔ گوہر علی رینج فاریسٹ آفیسر، CKNPنے جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کی اہمیت بیان کی-
ذیشان علی ریجنل پروگرام کوآرڈینیٹر، GB-ETI
نے پائیدار زراعت، معیشت کی بحالی اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
سجاد حسین ڈویژنل فاریسٹ آفیسر، وائلڈ لائف اینڈ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر زور دیا اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنانے کی اپیل کی۔
الطاف حسین سینئر کنزرویشن آفیسر، WWF بلتستان نے WWF کے علاقائی منصوبوں کا ذکر کیا اور نوجوانوں کو ماحولیات میں قیادت کی ترغیب دی۔
تقریب کا اختتام NSP کے بانی امتیاز علی کے اختتامی کلمات سے ہوا، جنہوں نے تمام مہمانوں، شرکاء اور اسپانسرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کو مستقبل میں مثبت تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔
