کاوشات اقبال

غزہ کی سرزمین بھوکے بچوں کا قبرستان ۔۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔محمد اقبال شاکر

سرزمین غزہ پر اسرائیلی جابر اور ظالم حکومت کی طرف خون کی ہولی جاری ہے ارض فلسطین کی سرزمین میں اب قبروں کیلے جگہ کی کُنجایش کم پڑ گٸی ہے۔ غزہ کی خوبصورت گنجان مسلم آبادی ملبے کا ڈیر بن گیا ہے شہادتوں میں اکثریت بچوں اور عورتوں کی ہے ایک طرف اہل کفار مل کر مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں تو دوسری طرف مسلمانوں کی بے حسی اور مسلمان حکمرانوں کا کردار صرف اور طرف مزمتی قراردوں تک محدود ہونا قابل تشویش اور شرمناک ہے۔ لگ ایسا رہا ہے کہ قیامت انے ہی والی ہے ہر گزرنے والے دن اہل فلسطین کیلے ایک نٸ اذیت ناک بنتا جارہا ہے اقوام متحدہ کے لگ بھگ دو سو کے آرکان جو دنیا میں آمن کی قیام کیلے بناٸی گٸی تھی وہ بھی ظالم کا ہاتھ پکڑنے اور مظلوم کو تحفظ دلانے میں ناکام اور بے بس نظر اتے ہیں ۔
آمریکہ اور یو رپی اقوام بھی انسانی حقوق،جمہوری بودوباش اور آمن و آمان کا پرچم تھامے ہوۓ تھیں مگر وہ بھی غزہ میں معصوم بچوں کی انسانیت سوز تذلیل خون آشام اور دلگداز منظر دیکھتی ہیں اور آنکھیں بند رکھتی ہیں ۔ایک طرف عرب لیگ کا بڑا چرچا مگر وہ خوب خرگوش کے لطف اٹھا رہی ہے غضب خدا کا امریکہ جو اپنے اپ کو معربی تہذیب کا عالمبردار اور امام سمجھتا اور اپنا معاشی اور فوجی طاقت سے پوری دنیا پر حکمرانی کرتا آیا ہے وہ تو
فلسطینوں کے خون بہنے سے روکنے کی بجاۓ سیز فاٸیر کے معاملے میں اپنا ویٹو بار بار استعمال کر رہا ہے
بنیادی طور پر اس انتہائی سنگین معاملے میں امت مسلمہ کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہٸے مگر وہاں انتشار،داخلی خلفشار اور موسمیاتی تبدیلیوں کا یہ عالم ہے کہ گھر کے چراغ ہی سے گھر جل اُٹھا ہے ہر روز پچاس ساٹھ فلسطین کے باشندے اسرائیلی کی
سنگینیوں کی وجہ سے شہید کر دیے جاتے ہیں جن کا کوٸی پرسان حال نہیں ظالم اسرائیل ظلم و ستم کے نت نۓ طریقے استعمال کرہا ہے اور فلسطینی بچوں کو کھانا دینے کے بہانے قطار میں کھڑا کرکے ان پر زہریلا اسپرے کیا جاتا ہے اور سینکڑوں بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں دل ہلانے والی یہ مناظر پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ان تک امداد پر پابندی تاکہ وہ بلک بلک کر بھوک سے مر جاٸیں اب اسرائیل ان کو سمندر کے پار جانے سے بھی روک دیا ہے تاکہ یہ بھوک اور پیاس سے مر جاٸیں اور
اور ان کے علاقوں، گھروں اور جاگیروں پہ اسرائیلی غنڈے گھس جاٸیں اور قبضہ کر لیں۔
آرض غزہ اب بچوں اور بھوکوں کا قبرستان بنتا جارہا ہے اور سب بڑا انسانی المیہ وجود میں آیا ہے جو انسانی تہذیب و تمدن کی بنیادیں ہلا ڈالے گا اس بنا
پر اس کے لٸے اُمت مسلمہ کو آذاد دنیا کی حمایت درکار ہوگی ۔اس میں پاکستان کو بنیادی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ حالیہ بھارت جنگ میں پاکستان کو دنیا میں بہت زیادہ پذیری ملی ہے اس بنا پر بیشتر آذاد ممالک پاکستان کی آواز پر لبیک کہیں گے اور اپنی توجہ مرکوز کریں گے مغربی ممالک میں اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے دیکھنے میں
آرہے ہیں اور مختلف ممالک کے پارلیمنٹ میں بھی یہ آواز اُٹھ رہی ہیں کہ فلسطین کو ایک آذاد ریاست کے طور تسلیم کیا جاۓ ۔اسلامی ممالک کا کردار اس سلسلے میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا شاید ان کی کوشوں سے ارض غزہ پر ٹوتی ظلمت کےگپ اندھیرے بستی میں روشنی کی نوید لے کر آۓ۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO