کاوشات اقبال

وہ کون بول رہا ہے خدا کے لہجے میں؟…کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔محمد اقبال شاکر

”میں ایران کو پھتر کے زمانے میں لے جاونگا “یہ ڈونلڈ ٹرمپ جو امریکن ووٹنگ کے زریعے سنتالیسویں صدر ہیں جو اپنے پہلے دور خاتمے کے چار سال بعد پھر سے منتخب ہوکر واٸٹ ہاوس پر براجماں ہیں کے الفاظ ہیں ۔ان کی واپسی سے امریکن میں نۓ فسادات جو ممکنہ طور پر داخلی اور بیرونی تعلقات کو متنازعہ بنا دیا ہے اور پوری دنیا میں انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں ٨٠ سال کے لگ بھگ یہ غیر سنجیدہ بوڑھا جس کی جسمانی اور دماعی قوت مفلوج ہے جو اس عمر میں عموماً انسانی مزاج ،زبان میں سختی اور پولراٸزیشن میں اضافہ کرنے والی عادتیں عام ہوتی ہیں کل والی اس تقریر میں ایک ملک پر بلاجواز بھرپور فوجی طاقت کے ساتھ حملہ اور پھر اس کو پھتر کے زمانے میں لےجانے کی دھمکی گویا ایک ٨٠سال بوڑھا خدا کے لہجے میں بول رہا ہے جو حقیقت سے بلکل مختلف اور ناممکن دعویداری ہے اور اس کی دماعی توازن کی ناسازگاری کی کھلا ثبوت ہے ۔اس سے پہلے بھی وہ کٸی بار اس جملے کا استعمال کیا تھا اور اس خواہش کی تکمیل کیلے ٢٠٢١میں بھی ان کے حامیوں نے ان کی شکست کو بدلنے کیلے کیپیٹل پر دھاوا بول دیا تھا ۔۔۔

مسلسل کم مقبولیت کی درجہ بندی کے باوجود ٹرمپ غالب رہے ان کا دوبارہ مواخذہ کیا گیا چار بار مجرمانہ طور پر فرد جرم عاٸد کی گٸ اور انہیں جنسی استحصال اور ہتک عزت کا ذمہ دار قرار پایا گیا اور ایک بار ان کا کاروباری ریکارڑ میں جعل سازی کا مجرم قرار دیا تھا منی لانڈرنگ کیس میں سزا سناۓ جانے کے بعد دو ماہ بعد ایک انتخابی ریلی میں قاتلہ حملے گولی ٹرمپ کے کان پہ لگی اس کے علاوہ ایک اور قتل کی کوشش کو ناکارہ بنا دیا گیا اس کے علاوہ ٹرمپ کے سابق چیف اف سٹاف اور مرین کور کے ریٹاٸر جرنل سمیت متعدد سابق عہداداروں نے ٹرمپ کو فاشٹ قرار دیا تھا۔

آج کی دنیا میں حالات ایسے خطرناک رخ اختیار کرگٸے ہیں کہ جنگ کے ساٸے خطرناک حد تک گہرے ہوتے جار رہے ہیں اور ہر طرف افراتفری اور جنگ کا سماں ہیں طاقت کی سیاست کی گھن گرج میں انسانیت کی آوازیں کہیں کھو گٸیں ہیں اور خوف کے بادل نےدنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے دنیا کے عالمی طاقت اپنی مفاد کیلے بارود کی آگ میں کود چکی ہے اور انسانیت بے یقینی کے احساس میں ڈوب چکی ہے دنیا ایک بار پھر بڑے تصادم کے کنارے آ کھڑی ہے میزاٸلوں کی گھن گرج سے دنیا کی فضا میں بارود کی بُو ہے اور ایک متنازعہ اور ذہنی مفلوج لیڈر دنیا کی آمن کو اور لاکھوں تعداد میں انسانوں کی زندگیوں کو موت کی آغوش میں دکھیل دیا ہے دنیا تنازغات کی لپیٹ میں ہے اور ایک بڑی طاقت کی جھنکار نے پوری دنیا کی نظام کو مفلوج بنا رکھا ہے اور یہ فساد اور دنگا کم ہونے کی بجاۓ زیادہ ہو رہا ہے اور طاقت کی گمراہ بادشاہ بول رہا ہے کہ تجھے پھتر کی دور میں لے جاونگا حالانکہ یہ خداٸی صفت ہے اور اس صفت کو للکارنے والا اس طرح کا ہمشکل بڈھا جو صددیوں سالوں پہلے بلکل اسطرح کا دعوی کیا تھا جو اب مصری عجائب گھر میں محو تماشہ عبرت ہے۔۔۔

دنیاۓ عالم کی اس جھنڈ میں کفر کے چنگاری کو بڑھاؤا دینے والے بھی ہیں تو حق کی چراغ روشن کرنے والوں کی اکثریت بھی ہے ۔دنیا جنگوں کے ساٸے میں ضرور ہے مگر کہیں روشنی بھی موجود ہے اور اس روشنی کی دیا کو ہم مل کر روشن رکھنا ہے۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock