کاوشات اقبال

بڑا دل اور حو صلہ مندی۔۔کاوشات اقبال سے ایک ورق۔۔محمد اقبال شاکر

انسان کا اصل سرمایہ اس کا حوصلہ ہے آدمی حوصلہ کی بنیاد پر بہت دور تک بڑی بڑی بات سوچتا ہے حوصلہ ہی کے زریعے وہ اقدام کرتا ہے حوصلے کے بل پر وہ جوکھم میں کودتا ہے حوصلہ ہی کے سہارے وہ
مشکلات پر قابو پاتا ہے اس کے مدد سے وہ زندگی کے اتار چڑھاو میں ثابت قدم رہتا ہے انسان کے اندر اعلی کردار اور تمام کامیابیوں اور ترقیوں کو پانے کا واحد زریعہ ہے۔
بڑے دل والے لوگ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور چھوٹے دل والے لوگ ہمیشہ ناکام ۔اس دنیا میں کامیابی کسی کو اس کے دل کے پیمانے سے ملتی ہے یہاں کامیابی کا اصول یہ ہے کہ جتنا بڑا دل اتنا ہی بڑا کامیابی ۔۔اس دنیا میں کوٸی قابل ذکر کامیابی حاصل کرنے کیلے قریبی حالات سے اوپر اُٹھ کر سوچنا پڑتا ہے لوگوں کےسلوک سے بلند ہو کر ان کے ساتھ معاملہ کرنا ہوتا ہے لوگوں کو یہ خیال کٸے بیغیر دیا جاتا ہے کہ انہوں نے ہمیں کیا دیا کیا نہیں دیا اس قسم کا کردار ادا کرنے کیلے بڑے دل کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لیے اس دنیا میں بڑے دل کے بیغیر کامیابی کسی کو ملنے والی نہیں ہر جگہ ہر مقام ہر زمانہ کیلے یہ ہی ایک اصول ہے
حوصلہ مند انسان وہ ہے جو سطحی باتوں سے اٹھکر سوچ سکے جو ماحول سے غیر متاثر ہو کر اپنی راۓ بناۓ خطرات جس کا راستہ نہ روکے اور نقصانات جس کو دل شکستہ نہ کر سکیں جو اپنے آپ میں جینے کی طاقت رکھتا ہو ۔
جو آدمی چھوٹے دل کا ہو وہ ذرا سی بات میں لوگوں کے خلاف شکایت کیلے بیٹھ جاتا ہے وہ ان معمولی باتوں میں اُلجھ جاتا ہے جو اس قابل ہوتی ہیں کہ ان کو نظر انداز کردیا جاۓ ایسا آدمی راستے کے درمیاں میں اٹک کر رہ جاۓ گا اور آخری منزل تک نہیں پہنچ سکتا ۔۔
بے حوصلگی سب سے بڑی کمزوری ہے اور حوصلہ سب سے بڑی طاقت بے حوصلہ آدمی مرا ہوا آدمی ہے اور حوصلہ مند آدمی زندہ آدمی ہے بے حو صلہ آدمی جس چیز کو مشکل سمجھتا ہے باہمت آدمی اس کو اپنے لٸے زینہ بنا دیتا ہے بے حوصلہ آدمی جہاں ایک عذر لے کر رک جاتا ہے باہمت آدمی اس سے اپنے لیے راستہ بنا لیتا ہے بےحوصلہ انسان کی نظر واقعات کی تاریک پہلوں پر ہوتی ہے اورحوصلہ مند انسان کی نظر تو ہمیشہ واقعات کے روشن پہلو پر منجمد رہتا ہے ۔
اس کے برعکس جو آدمی راستہ کو چھوٹی چھوٹی باتوں سے نہ اُلجھے وہ کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھتا ہے وہ اپنی دل جمعی کو ہر حال میں باقی رکھتا ہے وہ کسی بھی تلخ تجربہ سے بے حوصلہ نہیں ہوتا ایسے آدمی کیلے یہی مقدر ہے کہ وہ اپنے منزل پر پہنچ کر رہے وہ پستیوں سے گزر کر آخری بلندی تک پہنچ جاۓ
اس دنیا میں آدمی دل کی طاقت سے جیتتا ہے ۔زندگی کی جدوجہد میں جو آدمی بے دل ہو جاۓ وہ اپنے ملی ہوٸی صلاحیتوں کو بھی کھو دے گا جو آدمی اپنے دل کو بھر پور رکھے وہ اپنی صلا حیتوں میں مزید اضافہ کرلے گا ۔۔
تمام کامیابوں کا اصل میدان آدمی کا اپنا دل ہوتا ہے۔
آپ باہر کی دنیا کو نہ دیکھیے بلکہ اپنے دل کی دنیا کو دیکھیے اپنے اندر ہی آپ وہ سب کچھ پا سکتے ہیں جس کو آپ پانا چاہتے ہیں
ترقیوں کی تاریخ حوصلہ مند انسانوں کےعمل کی تاریخ کا دوسرا نام ہے۔ آپ کی ترقی کو محسوس کرنے اور اور اس کا اظہار کرنے والے حسین چہروں کی خوشبو ہر وقت آتے رہتے ہیں ۔جس کی خوشبو مٹتی نہیں رہتی ہے۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock