کاوشات اقبال

گورنمنٹ ہاٸی سکول کاری کوہ کا ہمہ دان ادارہ..کاوشات اقبال سے ایک ورق..محمد اقبال شاکر

گورنمنٹ ہاٸی سکول کاری علاقہ کوہ کا ایک ہم دان تعلیمی ادارہ ہےچترال شندور روڈ کے ناک نیچے اور دریا چترال کے کنارے واقع ایم ایم اے کی دور کا یہ سکول عوام کاری کیلے یقینا ایک تحفہ ہے ۔پہاڑوں کی دامن میں خوبصورت یہ بلڈنگ نہ صرف علم فراہم نہیں کرتا بلکہ کٸی افراد کی شخصیت کو نکھارتا ہےمعاشرےمیں اس کا کردار اور فراٸض سے اگاہ کرتا ہے تربیت یافتہ ادارے فرد میں تنقیدی سوچ پیدا کرتے ہیں سماجی،ثقافتی،اخلاقی اور معاشی زندگی کیلے اس سے قابل بناتے ہیں ۔ایک بہتریں ادارہ معاشرے کے افراد کے درمیان باہمی ربط و تربیط کے وقت انسانی افعال و اعمال کو باظابطہ تربیت کرتا ہے اس کے علاوہ ایک خاص بات اختیار کی ہوتی ہے جس کے زریعے سے معاشرے کے افراد کے ان رویوں کو مظبوط کیا جاتا ہے کہ جس کے وجود سے مطلوبہ مشترکہ مقاصد کا حصول ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔
دنیا میں زندگی گزارنے کیلے کوٸی بھی شخص اکیلا سب کام کرنے کی ساکت نہیں رکھتا جو اس کی سب ضرورتوں کو پورا کر سکے اس لٸے ایسے اداروں کا قیام سے انہی مقاصد کا حصول اسان ہو جاتا ہے
گورنمنٹ ہاٸی سکول کاری تین سو آبادی کیلے صرف اور صرف اس مقصد کی حصول کیلے بلکل ایک ٹیم ورک کے ساتھ قدیم اور جدید علوم پر مدرسانہ اور معلمانہ گرفت اس ادارے کے ہر استاد پر غالب نظر آتا ہے جو طالبعلموں کو کوٸی ایک نکتہ سمجھانے کیلے اشارات ،تجربات اور تمثیلات کا ایک ایسا حسین گل دستہ سجا لیتے ہیں علمی معیار جس سطح کا بھی ہو دقیق سے دقیق نکات بھی اس کے ذہیں میں آجاتے ہیں
مقتدر علماۓ کرام جو جدید اور عصری اہلیت سے بھر پور اساتیذہ کرام جو ہر قسم کی جدید علوم وفنوں پر انتہاٸی مظبوط دسترس رکھنے کی وجہ سے اس ادارے کی ممتاز اور انفرادی حیثیت ہیں جس کی مثال نہیں ہے یہ ادارہ وہ گلہاۓرنگا رنگ کا ایک ایسا گل دستہ بن جاتا ہے جس سے ہر قسم کے پھولوں کی دلآویز خوشبوٸیں ایسی بکھرتی ہیں جو مختلف طباٸع اور اذہان و قلوب کو لازوال اور طمانیت سے لبریز کر دیتی ہیں اس ادارے کے گل دستے سے زیر نظر سلسلہ اپنے اپنے مضامین میں ہمیشہ گل چینی میں مگن رہتی ہیں اس ادارے کے ہر استاد کیلے کچھ مخصوص موتیوں کی تلاش اور ان کو ترتیب دینا مجھ جیسےکم علم کیلے ناممکن نہیں تومشکل ضرور تھا لیکن ادارے کی نگاہ تاٸیر اور وابستگی نے اس سے از خود ایک متعلم کیلے آسان کر دیا۔
بندہ ناچیز کو کم علمی کے باوجود بھی ادارہ قبول کر لیا اپنے گھنے چھاوں میں پالا پوسا اور دو سال لمحے کی صورت میں بیت گٸے میں سیکھتا رہا وہ سیکھاتے رہے اب پھر ایک ایسے پاویتر ادارے کی طرف عزم سفر ہوں التجاۓ دعا ہوں کہ حقیر کی کاوشات کو قبول کرے
ایک منظم اور مظبوط ادارہ بنانے اور جوڑنے میں ایک مظبوط اور منظم سرپرست کا ہونا ضروری ہوتا ہے تو اس طرح کے سینکڑوں اداروں کو بنانے اور منزل تک پہنچانے میں ایک پختہ اور عمدہ نام حاجی محمد ظاہر شاہ صاحب کابھی ہے جو فرزند چترال ہیں ان کی محکمہ تعلیم میں گران قدر خدمات ہیں ادارہ ھذا بھی اس کی سرپرستی میں منزل کی طرف روان دوان ہے اور تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ دوسرے سرگرمیوں میں کردار ادا کر رہا ہے آپ اس ادارے کے خوبصورت عمارت،پھولدار اور لمبے پھدار چھاوں والی لاتعداد پودوں اور درختوں کی روح وان ہے جہاں بلا خوف خطر پرندے ،تتلیاں اور شہد کی مکھیاں بسیرا کرتے ہیں اور خزان کی پت جڑ کی نام کی کوٸی چیز نہیں۔۔
علاقے کی زرخیزی اور ترقی ان اداروں کی مرہوںن منت ہے اس کے بغیر چارہ کار نہیں تو ان اداروں کی قدر کریں ان کی سرگرمیوں میں شریک ہو جاٸیں ان کی حو صلہ افزاٸی کریں ان کی تعاون کے بیغیر تعلیم و تربیت کا خواب کھبی شرمند تعبیر نہیں ہو سکتا ۔
اللہ تعالی ان اداروں سے متعلق تمام افراد کو تندرست و خوش خرم رکھے اور اپنے فراٸض منصبی ادا کرنے میں ہمارا رہنماٸی فرماۓ ۔۔امین

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO