روزانہ کتنا پانی پینا چاہیے، پراسرارسوال کاجواب مل گیا

ایک روز میں کتنا پانی پینا چاہیے؟ یہ ایک نہایت اہم سوال ہے، جس کا جواب ہم آپ کو ماہرین غذا کی زبانی دیں گے۔ پانی انسانی جسم کا اہم ترین کیمیائی جز وہے جو قدرتی طور پر جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج بھی کرتا ہے لیکن لوگوں کی اکثریت اس بات سے ناواقف ہے کہ ایک روز میں انہیں کتنا پانی پینا چاہیے۔ایک معروف کہانی ہے کہ آٹھ گلاس روزانہ پانی استعمال کرناچاہیے .

لیکن طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹھ گلاس پانی ہر شخص کے لئے مواقف نہیں۔ معروف بھارتی ماہر غذا وینو ادھیا ہیرانی نے کہاہے کہ عمومی طورپر کہا جاتا ہے کہ ایک دن میں 10 گلاس پانی پینا چاہیے لیکن میرے خیال میں دن میں 12سے 15گلاس مائع استعمال کرنا چاہیے جس میں پانی، چائے، لسی اور سوپ وغیرہ تمام لیکوڈ اشیاءبھی شامل ہیں، اس طرح آپ اڑھائی لٹر مائع روزانہ استعمال کریں گے۔

ماہر غذا نیوپر کرشنا کے مطابق ایک شخص کا لائف سٹائل یہ طے کرتا ہے کہ اسے روز کتنا پانی پینا چاہیے، اگر آپ ایئرکنڈیشنڈ روم میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں تو پھر 2.5 لٹر پانی آپ کے لئے زائد ہے، اس سے آپ کے گردے پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ دوسرا اگر کوئی شخص سیلزمین ہے جس نے جسمانی مشقت بھی کرنا ہے تو اسے ایک روز میں تقریباً 3 لٹر پانی ضرور پینا چاہیے۔موسم کے لحاظ سے بھی پانی کی مقدار میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے ۔

اگر آپ شوگر یا بلڈ پریشر کے مریض نہیں تو موسم گرما میں گلوکوز اور لیموں پانی کا استعمال کریں۔ ڈاکٹر وینو ادھیا ہیرانی کہتے ہیں کہ موسم گرما میں یہ نہایت ضروری ہے کہ آپ صبح اٹھنے کے بعد تھوڑے وقفہ سے 2سے4گلاس پانی پیئں، ہو سکے تو اس میں لیموں، شہد اور دار چینی بھی ڈال لیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔