موسمیاتی تبدیلی سے موافقت پید ا کرنے کے لئے ایکشن پلان کے بارے میں تین روزہ جامع تربیتی ورکشاپ
چترال (شہریار بیگ سے) یواین ڈی پی نے چترال اور پشاور میں مختلف سرکاری محکمہ جات کے افسران اور کمیونٹی ممبران کے لئے کلائمیٹ چینچ اڈپٹیشن ایکشن پلان (موسمیاتی تبدیلی سے موافقت پید ا کرنے کے لئے ایکشن پلان) کے بارے میں تین روزہ جامع تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جس کا مقصد شرکاء کو اس ایکشن پلان کو موثر طریقے سے نافذکرنے کے لئے ضروری معلومات اورمہارتوں سے آراستہ کرنا تھا جوکہ اس ایکشن پلان میں بیان کئے گئے ہیں۔ یہ تربیت یو این ڈی پی کے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت منعقد کی گئی جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی شرکت اور گلوبل کلائمیٹ چینج فنڈ (GCF)کی مالی معاونت اسے حاصل ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ میں ایکشن پلان اور نیشنل کلائمیٹ چینج پالیسی کی روشنی میں قدرتی آفات سے نقصانات میں کمی لانے اور کمیونٹی کو اس کے لئے پہلے سے تیار رکھنے اور خصوصی طور پر خواتین، بچوں اور مغذور افراد کے حوالے سے لائحہ عمل تیارکرنا تھا۔ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے فعال کمیونٹی ممبر ز کا تعلق لویر چترال کے ارکاری اور مداک لشٹ کی وادیوں سے تھا جوکہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹ جانے سے آنے والے سیلاب یعنی گلاف (GLOF)کے خطرات سے دوچار ہیں اور ان علاقوں میں کمیونٹی بیسڈ ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ کمیٹی (CBDRMC)کے نام سے ان موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے وقوع پذیر ہونے والے قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے کے لئے پلیٹ فارم قائم کئے گئے ہیں تاکہ ان کے استعداد کار میں اضافہ ہوسکے۔ تربیت کے دوران شرکاء کو خیبر پختونخو ااور گلگت بلتستان کے حوالے سے موسمیاتی تبدیلی کے انڈیکیٹرز اور مستقبل میں ممکنہ طور پر پیش آنے والے خطرات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اس سیشن میں گلوبل اور نیشنل کلائمیٹ چینچ پالیسیوں اور فریم ورک پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
یو این ڈی پی کا گلاف ٹو پراجیکٹ گلگت بلتستان کے 16جبکہ خیبر پختونخوا کے مختلف 8وادیوں میں کام کرکے کمیونیٹیز کو موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والے والے آفات کے بارے میں جامع معلومات انکی فراہمی اور انہیں مقامی طور پر ان سے نمٹنے کے لئے تیار رکھنے میں مدد دیتی ہے جس میں خواتین کو بھی برابر شریک کیا جاتا ہے۔ اس کے مقاصد میں فوڈ سیکورٹی اور ذریعہ معاش کی بہتری کو یقینی بنانا بھی شامل ہے جوکہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں رونما ہونے والے قدرتی آفات سے متاثر ہوتے ہیں۔ اخر میں مہمان خصوصی محمد یاسین وزیر ڈائیریکٹر جنرل سائل اینڈ واٹر کنزرویشن ڈیپارٹمنٹ kpk نے احتتامی تقریب میں ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ اس سے قبل اس نوعیت کا تربیتی ورکشاپ پشاور میں بھی منعقد کیا گیا تھا۔