زندہ مرغی اور مردہ مرغی کے گوشت میں فرق کیسے کیا جائے؟؟ معمہ حل ہو گیا

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پاکستان کی معروف شیف راحت نے زندہ مرغی اور مردہ مرغی کے گوشت میں فرق کرنے کا معمہ حل کر دیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ زندہ مرغی کا گوشت گلابی  جبکہ مری ہوئی مرغی کا گوشت خون کے قدرتی بہاؤ نہ ہونے کے باعث نیلا پڑ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پریشر والا گوشت بھی ایک قسم ہے جس میں مرغی کو ذبح کرنے کے بعد اس کا وزن بڑھانے کے لیے اس کی گردن کی نلی میں پانی کا پریشرڈالا جاتا ہے۔ جس کے باعث پانی رگوں میں بیٹھ کر مرغی کا وزن بڑھا دیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زندہ مرغی اور مردہ مرغی  کے گوشت میں بُو کا بھی فرق ہوتا ہے۔  جس سے کوئی بھی خریدار بآسانی گوشت کی پہچان کر سکتا ہے۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔