عید قربان پرلذیذ کھانے سب کا حق۔۔لیکن ڈاکٹرز کی بھی سنیے!

کراچی(نیٹ ڈیسک)گوشت اللہ تعالیٰ کی نعمت اور عید قربان کا تحفہ ہے۔عید الاضحی کو بقر عید بھی کہا جا تا ہے عید پر گوشت کھانا شوق بھی ہے اور روایت بھی۔ لیکن زیادہ گوشت کھانا بھی صحت کے لیے مضر ہے۔گوشت کی بیسیار خوری سے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اعتدال کے ساتھ گوشت کھانے سے پروٹین کی کمی پوری ہوتی ہے خون میں سرخ خلئے بنتے ہیں۔ لیکن عید الاضحی پر گوشت کھانے میں بے اعتدالی کے باعث بیماریاں بھی لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔زیادہ گوشت کا استعمال وزن بڑھاتا ہے۔بلکہ پیٹ بڑھنے سے جسم میں انسولین بننے کی رفتار کم ہوتی ہے اور ذیابیطس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔گوشت کو نقصان دہ یا فائدہ مند سمجھنے کی بجائے یہ سمجھنا زیادہ اہم ہے کہ غیر متوازن غذامرض اور متوازن غذا صحت کی علامت ہے۔گوشت کے بکثرت استعمال سے بد ہضمی ‘ڈائریا‘پیٹ کا درد جیسی شکایات فوری ظاہر ہو جاتی ہیں جبکہ ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور کینسر جیسے امراض کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔عیدالاضحی کے موقع پر گوشت سے مختلف ڈشز تیار کئے جاتے ہیں۔ گوشت کو روسٹ کیا جاتا ہے باربی کیو پارٹیز کا انتظام کیا جاتا ہے، قیمہ بنایا جاتا ہے، کباب تیار کئے جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق گوشت کواچھی طرح پکا کر کھانا چا ہیے۔ طبی ماہرین کے مطابق قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصہ تک اسٹور کرنا بھی مضر صحت ثابت ہوسکتا ہے۔ گوشت کو ہفتے یا 10دن سے زیادہ فریز نہ کیاجائے تاکہ اس کی غذائیت اور ذائقے میں فرق نہ آئے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔